ہوم Pakistan گاڑی سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ...

گاڑی سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

0


گاڑی سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش اورایک شخص کے بیہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔پولیس نے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہوش میں آنے پر کاشف نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا ہے۔کاشف کے مطابق سالی جویریہ کے ساتھ اسکی دوستی کچھ ماہ سے چل رہی تھی۔گزشتہ روز صبح 8 بجے اس نے اپنی سالی جویریہ کو گھر کے باہر سے پک کیا اور کار اپنے گیراج میں لے آیا۔کاشف کے مطابق اسٹارٹ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر وہ جویریہ کے ساتھ موجود تھا۔کچھ دیر میں دھواں بھر گیا باہر نکلے تو بے ہوش ہو گئے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں جویریہ کے جسم پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے ہیں تاہم تمام ضروری نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version