ہوم Pakistan گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا...

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا امکان

0



(سعید احمد سعید)  چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ  نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ  کو آپریشنل بنانے کیلئے  تیاریاں مکمل کرلی گئیں،یکم جنوری 2025سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع نے بتایاہے کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو روایتی طور پر  واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا جائے گا ،نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف ممکنہ طور پر پہلی پرواز کا افتتاح کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی،کراچی سے اے ٹی آر ساختہ طیارہ جبکہ اسلام آباد سے ائیر بس تھری ٹوئنٹی (320) آپریٹ ہوگا۔ 
 ترجمان پی آئی اے  نے کہا ہے کہ  پی آئی اے نے نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے لئے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی ہے،پی آئی اے نیو گوادر ائیرپورٹ کے لئے اے ٹی آر اور  ائیر بس 320ساخت کا طیارہ آپریٹ کرے گی،ایئر بس تھری ٹوئنٹی طیارے کے آپریشن کے لئے آلات کو پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے ۔ 

ذرائع پی اے اے  کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر محتاط اندازے کے مطابق 55ارب روپے کی لاگت آئی ہے،گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں ،گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس380سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے ،چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائرپورٹ تعمیر کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version