ہوم Pakistan گوجرانوالہ میں ڈکیت اسلحے کے زور پر ٹافیوں کے 2 ڈوبے لے...

گوجرانوالہ میں ڈکیت اسلحے کے زور پر ٹافیوں کے 2 ڈوبے لے گئے

0



گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامونکی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکوبیکری سے اسلحے کے زور پر صرف ٹافیوں کے 2 ڈبے لوٹ کر لے گئے، وار دات کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں رونما ہوئی جہاں بیکری سے2 نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2 ٹافیوں کے ڈبے لے کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو اسلحے کے زور پر  بیکری سے ٹافیوں کے 2 ڈبے لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔  بیکری کے مالک بلال نے بتایا کہ  ٹافیوں کے 2ڈبوں کی قیمت 800 روپے تک ہے، اور ڈکیتی کا یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version