ہوم Pakistan گورنر کے پی نے صوبائی وزیر، شکیل خان کو ہٹانے کی سمری...

گورنر کے پی نے صوبائی وزیر، شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کر دیے

0


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر، شکیل خان کو ہٹانے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شکیل خان نے کرپشن کو بے نقاب کیا، اس لیے ان کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سمری پر دستخط کر کے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے سمری کل موصول ہوئی تھی، کل میں اسلام آباد میں تھا، آج واپس آتے ہی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version