اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان پیپلزپارٹی علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان کی ملاقات میں پارٹی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے بعد گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے لیے گور نر ہائوس کے دروازے دن رات کھلے ہیں اور انشاء اللہ کارکنوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دورا ن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا کہ گور نر پنجاب نے اپنا کوئی مذہبی امور مشیر رکھا ہے اور نہ ہی مستقبل میں انکا کوئی ایسا ارادہ ہے میں گور نر پنجاب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اور مذہبی امور کے حوالے سے پارٹی کے تمام معاملات کو مشاورت کے ساتھ آگے لیکر چلیں گے جوکوئی بھی شخص خود کو گور نر پنجاب کا ایڈوئزر شوکر نے کی کوشش کر یگا اسکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا ۔