ہوم Pakistan گولارچی: نوتکانی اور آسیلی سیم نالوں میں شگاف پڑ گئے، متعدد دیہات...

گولارچی: نوتکانی اور آسیلی سیم نالوں میں شگاف پڑ گئے، متعدد دیہات زیر آب

0


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بدین کی تحصیل گولارچی میں نوتکانی سیم نالے اور آسیلی سیم نالے میں 2 شگاف پڑ گئے۔ شگاف کے باعث متعدد دیہات، کپاس اور چاول کی فصلیں زیر آب آگئیں۔

 محکمہ ڈرینیج اور علاقہ مکین شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں۔ فوکل پرسن رین ایمرجنسی اور صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ شگاف کے مقام پر پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے شگاف پر کرنے کیلئے مشینری اور عملے کو طلب کرلیا۔ انھوں نے شگاف پر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر موجود ہیں متاثرین کو ریلیف فراہم کریں گے، زیادہ بارشوں سے مشکلات ضرور ہیں مگر حالات قابو میں ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version