ہوم Pakistan ہمارا ٹارگٹ عید پر ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے، مرتضیٰ وہاب

ہمارا ٹارگٹ عید پر ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے، مرتضیٰ وہاب

0


ہمارا ٹارگٹ عید پر ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ عید پر ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے۔

لیاقت آباد اور مؤمن آباد کلیکشن پوائنٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے آلائشیں اٹھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، لوگ بےجا تنقید سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا حلف لینے والے میدان میں موجود ہیں، شہری آلائشیں باہر پھینکنے کی بجائے سالڈ ویسٹ کو فون کریں۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید کریں ہم کام کریں گے، لیاقت آباد سمیت شہر بھر میں بلدیاتی عملہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام 50 ٹاؤن میں ہمارے لوگ کام کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ٹارگٹ عید کے دنوں میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا اٹھانا ہے، آلائشوں کےلیے 99 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کو شہر میں فیومیگیشن بھی کریں گے، ہم دستیاب وسائل میں شہر کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version