ہوم Pakistan ہم سے ”بلا“ لیکر نواز شریف کی سہولت کاری کی، شیر افضل...

ہم سے ”بلا“ لیکر نواز شریف کی سہولت کاری کی، شیر افضل مروت

0


ہم سے ”بلا“ لیکر نواز شریف کی سہولت کاری کی، شیر افضل مروت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے پیر کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں کہاہے کہ ہم سے ”بلا “ لیکر نواز شریف کی سہولت کاری کی گئی ہے اور‘ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار آمد پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں اوروکلا نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔بعدازاں ڈسٹرکٹ بار سے ریلی نکالی جو شہر کی اہم شاہراہوں سے گذرتی ہوئی انصاف ہاؤس لطیف آباد پراختتام پذیر ہوئی۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار آمد پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا بار کے جنرل سیکریٹری فیصل مغل‘ انصاف لائرز ونگ سندھ کے صدر جسٹس(ر) نورالحق قریشی‘ عمران علوی اوروکلا کی بڑی تعداد نے استقبال کیا اور اجرک وٹوپی کے تحائف پیش کئے ۔ بار سے خطاب میں شیرافضل مروت نے کہاکہ یہ کیسا انصاف ہے کہ ہم سے ”بلا“ کا شان لے لیا‘ ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کہتاہے کہ ہر پاکستانی قابل احترام ہے لیکن مجھے سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بنیادی حقوق مسلسل پامال ہوتے جارہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version