ہوم Pakistan یونان کشتی حادثہ میں بڑی گرفتاری

یونان کشتی حادثہ میں بڑی گرفتاری

0



   (زاہد اقبال رانا)یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا،ملزم سلیم اختر یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے،ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے،گرفتار ملزم نے متاثرہ شہری رحمان علی کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے،ملزم نے یونان بھجوانےکے نام پر متاثرہ  شخص سے مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ہتھیائے،ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایاوہاں سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!عالمی شہرت یافتہ قوال بھائیوں کی جوڑی ٹوٹ گئی

کشتی حادثے میں رحمان علی نامی متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

ڈائریکٹرگوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں،ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، فاسٹ بولر کی 3سال بعد واپسی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version