ہوم Pakistan 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت...

9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں

0



 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد) ، احسن ایاز ولد محمد ایاز(ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر(ساکن باجوڑ) شامل ہیں ۔مطیع اللہ ولد امین خان( راولپنڈی) ، شوکت ولد فضل داد(ساکن اسلام آباد) ، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ ) شامل ہیں ۔
سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔سزایافتہ افغان مجرمان میں  داؤد خان ولد حاجو خان ، یونس خان ولد خان محمد ،احسان اللہ ولد ضیاءالحق ،لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں  ۔مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے ۔
کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی ۔نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں ۔روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں  اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم دیا گیا ہے ۔

احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان  بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version