لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 17 ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی ارم سرور کو کمشنر اپیل ون فیصل آباد جبکہ عبدالحفیظ کو بطور کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ریفنڈ ملتان لگایا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے عاصم حلیم کو بطور ڈائریکٹر ٹو ڈائریکٹوریٹ آف لاء لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ارم شبیر کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ریفنڈ لگادیا گیا ہے۔
“جنگ ” کے مطابق میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 4 لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ محمد ثاقب احمد کو بطور ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور لگا دیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 19 کے بلال ضمیر کو بھی ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔