فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 97 کے ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے، اس میں کہا گیا کہ دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں دن 11 بجے ہوگی۔این اے 97 سے آزاد امیدوار سعد اللّٰہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔