ہوم Regional ایف بی آرکی بڑی کارروائیفیک انوائسز میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت...

ایف بی آرکی بڑی کارروائیفیک انوائسز میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت 7 گرفتار60 کروڑ روپے کی ریکوری

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑی کارروائی میں فیک انوائسز میں ملوث گینگ کو بے نقاب کردیا۔
ذرائع کے مطابق 8 رکنی گینگ کے لاہور سے تعلق رکھنے والے سرغنہ کو انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے کراچی سے گرفتار کیا۔ ملزم نے مبینہ طورپر 11 ارب روپے سیلز ٹیکس میں فراڈ کیا۔ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے فیک انوائس کی تفصیلات جمع کرلی گئیں، فیک انوائسز پر ان پٹ کلیم کرنے والی کئی کمپنیوں سے60 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی۔ 
مرکزی ملزم کی لاہور رہائشگاہ سے جعلی مہریں، چیک بکس، لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا، ملزم کے کالز ریکارڈ اور نشاندہی پر6 ٹیکس کنسلٹنٹس گرفتار کرلئے گئے۔ ملزم نے 6مارچ2023 کو کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے بعد55 ارب سے زائد سپلائی ظاہر کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version