اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)ایف بی آر نے اسلام آباد‘ کراچی‘ سیالکوٹ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ گوجرانوالہ کے 17ان لینڈ ریونیو افسروں کو فوری طور پر دوسرے شہروں میں ٹرانسفر کر دیا ہے،اسلام آباد‘ کراچی‘ سیالکوٹ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ گوجرانوالہ کے عہدیداروں کوجلد چارج لینے کا نوٹیفکیشن جاری ۔
“جنگ ” کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر 0479آئی آر فور 2024ء کے مطابق امداد حسین آر ٹی او اسلام آباد سے سی ٹی او اسلام آباد‘سید شہزاد علی رضوی سی ٹی او کراچی سے آر ٹی او ون کراچی‘ عبدالحمید غوری سی ٹی او کراچی سے آر ٹی او ون کراچی‘ طفیل احمد سومرو سی ٹی او کراچی آر ٹی او ون کراچی‘ شیخ عدنان آفتاب سی ٹی او کراچی سے آر ٹی او ٹو کراچی‘تحسین احمد سی ٹی او کراچی سے ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی‘مس عصمت مآب رضوی سی ٹی او کراچی سے ڈائریکٹریٹ انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی‘سید سجاد حیدر آر ٹی او کراچی سے ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی‘ مسٹر یاسین آر ٹی او سیالکوٹ سے آر ٹی او سرگودھا‘ فدا حسین آر ٹی او فیصل آباد سے ڈی جی انٹرنل آڈٹ اسلام آباد‘محمد رئوف آر ٹی او سرگودھا سے آر ٹی او سیالکوٹ‘ سید ناصر علی شاہ ایڈشنل ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ گوجرانوالہ سے ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ‘ دائود حسن ڈار آر ٹی او گوجرانوالہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ گوجرانوالہ‘ احمد نوید لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی سے سی ٹی او کراچی‘ عارف حسین شیخ ایل ٹی او کراچی سے آر ٹی او ون کراچی‘ ناصر احمد ایل ٹی او کراچی سے آر ٹی او ون کراچی‘ محمد جاوید اعوان آر ٹی او ون کراچی سے سی ٹی او اسلام آباد۔
مذکورہ افسروں کو اپنے موجودہ عہدے فوری خالی کر کے پوسٹنگ کے نئے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جو مذکورہ افسر پرفارمنس الاؤنس اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل حاصل کر رہے تھے ان کو پوسٹنگ کے نئے مقام پر بھی یہ الاؤنس ملتا رہے گا۔