ہوم Regional فیصل آباد بورڈنے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

فیصل آباد بورڈنے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

0



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید نے رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کیا،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

امتحانات میں کل 21 ہزار 937 امیدواروں نے شرکت کی،جن  میں 8 ہزار 412 طلبہ پاس ہوئے۔انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 38.35 فیصد رہا،انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ امتحانات کیلئے ڈویژن بھر میں57 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز 22 اپریل سے ہوگا،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم یکم جنوری تا 24 جنوری 2025تک جمع ہوں گے،رزلٹ سے غیر مطمئن طلبہ 11 جنوری 2025 تک ری چیکنگ کیلئے درخواست دے سکیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version