ہوم Regional فیصل آباد میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ لیکن دراصل وہ کہاں...

فیصل آباد میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ لیکن دراصل وہ کہاں تھی؟یقین کرنا مشکل 

0



فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروادیا، تاہم خاتون بیٹی سمیت عمرے پر چلی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے 3 سال کی بیٹی سمیت مبینہ اغواء کے واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ لگا لیا، دونوں سعودی عرب میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون خاوند کو بتائے بغیر بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئی ہے، میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور بیٹی کے لاپتا ہونے پر تھانا گلبرگ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version