ہوم Regional مطلقہ بیوی کو بچے نہ دینے کی ضد باپ نے دو بیٹیوں...

مطلقہ بیوی کو بچے نہ دینے کی ضد باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا

0



فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سنگدل شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جبکہ جڑانوالہ میں 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

آج نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ  ایک واقعہ علامہ اقبال کالونی میں پیش آیا، بیوی طلاق لے کر بچوں کو ساتھ لے جانا چاہتی تھی، باپ نے نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ کا گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں گہرام مچ گیا۔

ادھر پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں 2 نامعلوم نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ابتدائی طورپر قتل ہونے والی لڑکیوں کی   شناخت نہ ہوسکی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version