فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق متوفی آصف کے گھر پہنچ گئیں۔اس موقع پر نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔
مریم نواز اور نواز شریف نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے آصف کے لواحقین سے تعزیت کی۔اس سے قبل فیصل آباد پہنچنے پر مریم نواز نے ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔