ہوم Regional 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل اور...

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی ایم این اے علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل اشتہاری قرار

0



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے ایم پی اے بھائی جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔  

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اے ٹی سی کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضر تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version