ہوم Science and Technology رات میں بھی بجلی پیدا کرنے والا سولر پینل تیار کر لیا...

رات میں بھی بجلی پیدا کرنے والا سولر پینل تیار کر لیا گیا

0


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک اہم دریافت سامنے آئی ہے۔

سولر پینل کی دنیا میں بہت جَلد انقلاب آنے والا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے اب رات کے اوقات میں بھی سولر پینل بجلی پیدا کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو  قدرتی عمل کا استعمال کرتے ہوئے رات میں بھی بجلی پیدا کرے گی، اس ٹیکنالوجی کو ’ریڈی ایٹیو کولنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

محققین کے مطابق تپش زمین کی سطح سے رات کے اوقات میں آسمان کی جانب سفر کرتی ہے، اس حرارت کو استعمال میں لانے کے لیے خصوصی تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو معیاری سولر پینلز سے منسلک کیا جائے گی جس کے نتیجے میں آسمان کی جانب اٹھنے والی حرارت کو استعمال میں لایا جا سکے گا۔

اگرچہ رات کے وقت پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار دن کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن یہ اب بھی کم توانائی والے آلات جیسے کہ LEDs اور ماحولیاتی سینسر کو طاقت دینے کے لیے کافی ہوگی۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسی آبادیوں کے لیے جو مستحکم بجلی کی فراہمی تک رسائی نہیں رکھتیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version