ہوم Science and Technology یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

0



 (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے بلیو اسکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں۔ جنہوں نے یورپی یونین میں کام کرنا شروع کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بنائے گئے خاص صفحے پر بتایا جاتا ہے کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں، لیکن بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ چونکہ بلیو اسکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ”ویری لارج پلیٹ فارم“ کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کارکنان نے گنڈاپور کی گاڑی پر لاتیں برسادیں، ویڈیو وائرل

یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version