ہوم Science and Technology یوٹیوب پر ’شارٹس‘ اپلوڈ کرنے والوں کیلئے صارفین کیلئے بڑی خبر

یوٹیوب پر ’شارٹس‘ اپلوڈ کرنے والوں کیلئے صارفین کیلئے بڑی خبر

0


یوٹیوب پر شارٹس اپ لوڈ کرنے والے تخلیق کاروں کیلیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔

صارفین ویڈیو پلیٹ فارم پر ایک منٹ کے دورانیے کی مختصر شارٹ اپ لوڈ کیا کرتے ہیں مگر مستقبل قریب میں ویڈیو پلیٹ فارم شارٹس کا دورانیہ بڑھانے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تخلیق کاروں کو یوٹیوب پلیٹ فارم 3 منٹ کی شارٹس اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے گا۔

15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ طویل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کی جانب سے شارٹس کا دورانیہ بڑھانے کا اس سے قبل بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب نے مزید فیچرز کا بھی اعلان بھی کیا۔ ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version