ہوم Science and Technology برازیل: اسٹار لنک اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی...

برازیل: اسٹار لنک اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی روکنے پر مجبور

0


ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ایلون مسک کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک برازیل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک صارفین کی رسائی کو روکنے کے لیے عدالتی حکم کی تعمیل کر رہی ہے۔

یہ بات اسٹارلنک کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

اسٹار لنک کا کہنا ہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ میں جج الیگزینڈر ڈی موریس کے حکم کی ’مجموعی غیر قانونیت‘ کی وضاحت کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کی ہے جس کے ذریعے اسٹار لنک کو برازیل میں مالی لین دین کرنے سے روکا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے اثاثے منجمد کرنے میں اسٹار لنک کے ساتھ غیر قانونی سلوک سے قطع نظر ہم برازیل میں ایکس تک صارفین کی رسائی کو روکنے کے حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔

اسٹار لنک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ دوسرے لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ جج کے حالیہ احکامات برازیل کے آئین کی خلاف ورزی ہیں لیکن پھر بھی کمپنی ملک کے تمام تر قانونی طریقہ کار کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ برازیل اور ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے، ملک کے ٹیلی کام ریگولیٹرز نے صارفین کی ایکس تک رسائی کو روکنے کے متنازع عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر اسٹار لنک پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹار لنک نے پیر کو صارفین کی ایکس تک رسائی کو روکنے کے برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version