ہوم Science and Technology سمارٹ فون کی عادت سے بچنے کیلئے باربی فون متعارف کرا دیا

سمارٹ فون کی عادت سے بچنے کیلئے باربی فون متعارف کرا دیا

0



(ویب ڈیسک)نوکیا برانڈ کے مالک نے ماضی کی طرح 2024 میں بھی فلپ باربی فون لانچ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلپ فون ہیومین موبائل ڈیوائسز (ایچ ایم ڈی) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں شخصیت کو بہتر بنانے کی ٹپس موجود ہیں جبکہ ایک کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

مذکورہ موبائل فون میں صارفین کو تصاویر لینے، کال کرنے اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مگر اس میں انٹرنیٹ یا کوئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن موجود نہیں ہے۔

باربی فلپ فون بنانے کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں آن لائن سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

اس فون کو باربی ڈولز بنانے والی کرنے والی کمپنی Mattel کی شراکت داری سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا

ایچ ایم ڈی کمپنی کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اسمارٹ فونز سے دوری اختیار کرکے سادہ فونز پر سوئچ ہونا چاہتے ہیں۔

یعنی ایسے فونز جو 1990 اور 2000 کی دہائی میں استعمال ہوتے تھے،باربی موبائل فون 131.24 ڈالر (پاکستانی 36 ہزار 383) کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version