ہوم Science and Technology فائر وال سے متعلق حکومت کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

فائر وال سے متعلق حکومت کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

0



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ تمام سوشل میڈیا کھلاہے، فائروال سےقابو پانا مفروضے کے سوا کچھ نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ بلاوجہ چیزوں کومتنازع بنایا جاتا ہے،تمام سوشل میڈیاکھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکس (ٹوئٹر) کو بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح پاکستانی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔حکومت کو زبان بندی کرنا ہوتی تو ایکس ( ٹوئٹر) کے بجائے ٹک ٹاک اور فیس بک بند کرتی۔ ایکس ( ٹوئٹر) کی جانب سے پاکستانی قوانین پرعملدرآمد نہ کرنا ایشو ہے۔ٹک ٹاک مقامی قوانین پر 95 فیصد عملدرآمد کرتا ہے۔انہوں نے صحافیوں سے بات کے دوران فائروال کی تنصیب کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version