ہوم Science and Technology وی پی این میں خلل کی وجہ کیا ہے؟

وی پی این میں خلل کی وجہ کیا ہے؟

0



(ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے،ایکس کا وی پی این کے بغیر استعمال ناممکن ہوچکا ہے،پاکستان میں گزشتہ روز متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات آرہی ہیں جس کی وجہ ’سسٹم میں خرابی‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

انگریزی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق چھٹی کے روز یعنی اتوار کوانٹرنیٹ صارفین نے شکایت کی کہ وہ فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل ڈیٹا دونوں پر ہی وی پی این تک رسائی حاصل نہیں ہورہی ہے۔

پی ٹی اے نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو،پاکستان میں رواں سال فروری کے بعد وی پی اینز کے استعمال میں اس وقت اضافہ ہوا جب حکومت کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست روی کے باعث متعدد صارفین مجبوراً پراکسی نیٹ ورکس کا استعمال کررہے تھے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے متعدد وی پی اینز کو بلاک کردیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version