ہوم Science and Technology پاکستانی فری لانسرز کو زور دار جھٹکا مشہور کمپنی  Fiverr نے پاکستانی...

پاکستانی فری لانسرز کو زور دار جھٹکا مشہور کمپنی  Fiverr نے پاکستانی فری لانسرز کو غیر دستیاب قرار دے دیا

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں انٹرنٹ کی بندش کے باعث عالمی آن لائن مارکیٹ پلیس کے طور پر کام کرنے والے مشہور کمپنی  Fiverr نے پاکستانی فری لانسرز کو وقتی طور پر غیر دستیاب قرار دے دیا۔ مشہور عالمی مارکیٹ پلیس  Fiverr نے پاکستانی فری لانسر کو انٹرنٹ کی بار بار بندش کے باعث عدم دستیابی کو دیکھتے ہوئے آفیشلی غیر دستیاب قرار دے کر  کلائنٹس کو پاکستانی فری لانسرز کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی وسیع رکاوٹوں کی وجہ سے ممکنہ تاخیر کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 
  پاکستان میں تکنیکی اور بنیادی خرابیوں کی وجہ سے انٹرنیٹ میں خلل بہت سے ڈیجیٹل پیشہ ور افراد اور فری لانسرز کے لیے چیلنجز کا باعث بنا ہے،فری لانس خدمات کے لیے ایک عالمی معروف آن لائن مارکیٹ پلیس کے طور پر Fiverr نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی ہے، پاکستان کے فری لانسرز کو عارضی طور پر غیر دستیاب کے طور پر نشان زد کردیا ،

مارکیٹ پلیس نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ میں رکاوٹیں ہو سکتی ہیں جو آپ کے معمولات کو جاری رکھنا مشکل بنا سکتی ہیں،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسی بھی متوقع تاخیر سے آپ کے بیچنے والے کی درجہ بندی کو نقصان نہیں پہنچے گا ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور عارضی طور پر آپ کی کو غیر دستیاب کے طور پر ترتیب دے رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version