ہوم Science and Technology پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے...

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام 

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں صارفین کو تاحال  انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں جب کہ شہریوں کاکہنا ہےکہ اس سے نہ صرف ان کے حقوق متاثر ہورہے ہیں بلکہ ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں اوراسے  آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بندکرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف رابطوں میں شدید دشواری کاسامنا ہے بلکہ انٹرنیٹ بندش عالمی سطح پرحکومت کی بدنامی کابھی باعث ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بار بار رابطے کے باوجود بھی  انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version