ہوم Science and Technology پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

0



(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو ان موبائل فونز کے حوالے سے خبردار کیا ہے جنھیں بلاک کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کیلئے اہم ہدایت دی ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے پیش نظر کلون، ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کر دیا جائے گا،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے کلون یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام/ میسج موصول ہوا ہے، تو #06#* ڈائل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔

ادارے نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں، آئی ایم ای آئی لاک ہونے سے بچنے کیلئے ایس ایم ایس موصول ہونے کے 7 دنوں کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ مسئلے کے برقرار رہنے کی صورت میں براہ کرم شکایت کیلئے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے پی ٹی اے کے ویب سائٹ پر پر خریداری اور ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version