ہوم Science and Technology چین نے یورپ سے ہوا میں اُڑنے والی کار ٹیکنالوجی  خرید لی...

چین نے یورپ سے ہوا میں اُڑنے والی کار ٹیکنالوجی  خرید لی  

0



(24 نیوز ) الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں انقلاب برپاکرنے کے بعد چین نے فلائنگ کار ٹیکنالوجی میں قدم رکھ دیا۔ 

 غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق چین نے یورپین ائیر کار بنانے والی کمپنی ’کلین ویژن‘ سے فلائنگ کار ٹیکنالوجی  کے تمام رائٹس خرید  لیے ہیں ، اس کمپنی کی جانب سے بنائی گئی کار گزشتہ 2 برسوں سے کامیابی کیساتھ ٹیسٹ فلائٹس  کا ہدف حاصل کر رہی ہے، BMW انجن اور عام ایندھن سے چلنے والی AirCar نے 2021 میں سلوواکیہ کے 2ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کی، 

جسے کار سے ہوائی جہاز میں تبدیل ہونے میں صرف 2منٹ لگتے ہیں ۔

لیکن اب اب اس کے کار کی ٹیکنالوجی چینی کمپنی Hebei Jianxin  نے خرید لیاہے جو اس کار کو چین کے مخصوص جغرافیائی علاقے میں استعمال  کرے گی ،Hebei Jianxin Flying Car Technology Company، کاصدر دفتر Cangzhou میں ہے،الیکٹرک وہیکل (EV)ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا  کرنے کے بعد اب چین فلائنگ ٹرانسپورٹ سلوشنز کو فعال کرنے پر  توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔

گزشتہ ماہ آٹو فلائٹ نامی فرم نے شینزین اور زوہائی شہروں کے درمیان مسافر بردار ڈرون کی آزمائشی پرواز کی، دونوں شہروں کے درمیان  کار سے 3 گھنٹے کا سفر  جسے مسافر بردار ڈرون نے صرف 20 منٹ میں مکمل کیا ، اس تجرباتی فلائیٹ کے دوران طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم کو پھر سے کپتان بنائے جانے کا امکان





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version