ہوم Science and Technology گوگل نے اپنے 10 فیصد افسروں کو فارغ کردیا

گوگل نے اپنے 10 فیصد افسروں کو فارغ کردیا

0



سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی انتظامی ٹیم کے 10 فیصد عملے کو فارغ کر دیا۔ یہ  کمپنی کی طویل المدتی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد اس تعداد کو دوگنا کرکے کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔  سی ای او سندر پچائی نے  ایک آل ہینڈز میٹنگ میں اشارہ دیا کہ یہ کٹوتیاں مینیجر، ڈائریکٹر، اور وائس پریزیڈنٹ عہدوں پر کی جائیں گی۔ گوگل کے ترجمان نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ جن ملازمین کے عہدے ختم کیے جا رہے ہیں، ان میں سے کچھ کو  انفرادی تعاون کرنے والے کرداروں” میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ باقی کو عہدوں کی تنسیخ کا سامنا ہوگا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ خبر مصنوعی ذہانت  کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت اور اوپن اے آئی جیسی حریف کمپنیوں کی کامیابیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی کی مصنوعات گوگل سرچ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ گوگل نے  چیٹ جی پی ٹی کے جواب میں اپنی مصنوعات میں جنریٹو اے آئی خصوصیات متعارف کروائی ہیں اور اس مہینے “جیمینی 2.0” نامی اپنے جدید ترین اے آئی  ماڈل کو لانچ کیا ہے۔ سندر پچائی کا کہنا ہے کہ یہ نیا ماڈل “ایک نئے عہد” کی شروعات کرے گا، جس میں اے آئی ماڈلز دنیا کو سمجھنے اور فیصلے کرنے کے قابل ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version