ہوم Science and Technology گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنیوالے صارفین سے فیس لینے کی منصوبہ...

گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنیوالے صارفین سے فیس لینے کی منصوبہ بندی

0



(ویب ڈیسک) گوگل سرچ انجن نے اے آئی فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد گوگل سرچ انجن کو معلومات کے لیے استعمال کرتے ہیں تاہم اب گوگل سرچ انجن نے تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور یہ اس کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے فیس لینے کی وجہ سے سروس کی فراہمی پر ہونے والے زیادہ اخراجات بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھاپے سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے نئے خصوصی سرچ فیچر پریمیئم سبسکرپشن سروسز کے صارفین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یہ ایسے صارفین ہیں جو پہلے ہی جی میل اور آفس سافٹ ویئر میں اے آئی اسسٹنٹس استعمال کرنے کے لیے سائن اپ ہو چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version