ہوم Science and Technology گوگل کا سمارٹ فونز کی بیٹری لائف بہتر بنانے والا نیا فیچر

گوگل کا سمارٹ فونز کی بیٹری لائف بہتر بنانے والا نیا فیچر

0



(24 نیوز) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے نئے فیچر کی آزمائش پر کام کیا جا رہا ہے جس سے موبائل فونز کی بیٹری لائف کو بہتر بنایا ج سکے گا۔

’اڈاپٹیو ٹائم آؤٹ‘ نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ 15 کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے، یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر سکرین کو بند کر دے گا جب آپ ڈیوائس کو استعمال نہیں کر رہے ہوں گے، گوگل کے ایک ترجمان کی جانب سے اس فیچر کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق مسائل کا حل نکال لیا

ممکنہ طور پر اس فیچر کے لیے ڈیوائس کے مختلف سنسرز کو استعمال کیا جائے گا جو اس بات کا تعین کریں گے کہ آپ فون استعمال کر رہے ہیں یا نہیں، اگر ڈیوائس کو محسوس ہوا کہ آپ فون کو استعمال نہیں کر رہے تو سکرین ٹرن آف ہو جائے گی جس سے فون کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد ملے گی، البتہ گوگل کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔

قبل ازیں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن سے بیٹری لائف بہتر بنانے میں مدد ملے گی، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ دور میں سمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے بیٹری لائف بہتر بنانے پر کام کیا جار ہا ہے۔

خیال رہے کہ اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر ابھی گوگل کی جانب سے کام کیا جا رہا ہے، یہ نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال کی آخری سہ ماہی میں باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version