ہوم Sports آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی نمبر ون باؤلر بن...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی نمبر ون باؤلر بن گئے

0



(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں شاہین آفریدی نمبر ون باؤلر بن گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین باؤلنگ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کوصلہ مل گیا، نئی رینکنگ میں شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

حارث رؤف کی 14 درجے ترقی ہو گئی، 27 ویں پوزیشن سے 13 ویں نمبر پر آ گئے,رینکنگ میں راشد خان دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی باؤلر کلدیپ یادیو کی چوتھی، نمیبیا کے برنارڈ کی پانچویں، بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کی چھٹی، کیویز ٹرینٹ بولٹ کی ساتویں، بھارتی کھلاڑی محمد سراج کی آٹھویں، آسٹریلین اسپنر ایڈم زیمپا کی نویں اور جوش ہیزل ووڈ کی دسویں پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وڈے پائین  چھوٹے پائین کا  سٹی 42 ہیڈ آفس کا دورہ مداحوں کے دل جیت لئے

نئی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر ہیں، روہت شرما کی دوسری، شمبن گل کی تیسری جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی چوتھی پوزیشن پر ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version