ہوم Sports آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا...

آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔

نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نسا اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے ان دونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، ہمارا شیڈول رواں سال بہت مصروف ہے اس لیے باضابطہ بات نہیں ہوئی، مستقبل میں ہم اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ رواں سال سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں، دونوں ممالک کے فینز بھی سیریز کے دوران بہت پُرجوش ہوتے ہیں، بھارت کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت ماضی کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے۔

نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان ویمن کرکٹ کی میزبانی کی ہے، ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلنا چاہتے ہیں، چاہیں گے کہ آئی سی سی ویمن فیوچرز پروگرام بھی ہو۔

افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا، ان کی ٹیم میں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باہمی سیریز کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے مشاورت کرتے ہیں، حکومتی اور ہیومن رائٹس باڈیز کی ایڈوائس پر آگے بڑھتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version