ہوم Sports ارشد ندیم فِن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے

ارشد ندیم فِن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے

0


اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ---فائل فوٹو
اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم —فائل فوٹو

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم فِن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ارشد ندیم لاہور میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ کی تکلیف کاشکار ہو گئے تھے۔

 پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ارشد ندیم فِن لینڈ میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 

فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ جہاں کے مطابق ارشد ندیم کو اولمپکس سے قبل انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے پلان ترتیب دیا ہے، جولائی میں ارشد ندیم پیرس میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے, اس طرح پیرس اولمپکس سے قبل ان کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فِن لینڈ کے ایونٹس کے لیے ویزا تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے وقت بہت کم تھا، عید کی تعطیلات کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا اور اس کی وجہ سے فِن لینڈ میں ارشد ندیم کے لیے موسم سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی نہیں تھا۔

شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ لاہور کے گرم موسم میں ٹریننگ کی وجہ سے ارشد ندیم کو فٹنس مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا، فٹنس ایونٹس میں عدم شرکت کا سبب نہیں ہے، ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس کے لیے فٹ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ فِن لینڈ میں پہلا ایونٹ آج شیڈولڈ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو لاہور میں ٹریننگ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے اب وہ احتیاطی طور پر چند روز آرام کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version