ہوم Sports اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں...

اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا جانئے؟

0



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سونم باجوہ نے انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان بابر اعظم ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے۔بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے بچے کو آٹوگراف دیا  اور سیلفی بھی بنوائی۔نسیم شاہ نے بچے کو کہا کہ وہ انہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ’’کیوٹ‘‘قرار دیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version