ہوم Sports ’اللہ تعالیٰ شعیب کو اسی لائف پاٹنر کیساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘،...

’اللہ تعالیٰ شعیب کو اسی لائف پاٹنر کیساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘، شاہد آفریدی

0


’اللہ تعالیٰ شعیب کو اسی لائف پاٹنر کیساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘، شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے جب شعیب ملک کی نئی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ ’شعیب ملک نے نئی شادی کی ہے، آپ انہیں کیا کہیں گے؟‘

صحافی کے سوال پر بوم بوم آفریدی پہلے تھوڑا ہنسے اور پھر ساتھی کھلاڑی کے لیے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لالا نے کہا کہ ’شعیب ملک کو بہت بہت مبارکباد‘۔

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ’اللہ تعالیٰ اُس کو اسی لائف پاٹنر کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

شاہد آفریدی کی جانب سے شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، صارفین نے لالا کا جملہ ’اسی لائف پاٹنر کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘ پکڑلیا اور دلچسپ تبصروں کی بھوچھاڑ کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے (20 جنوری) کی صبح جب شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کا اعلان اور ان کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد سے کھلاڑی شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version