ہوم Sports جب کھیلتا ہوں تو پاکستان سامنے ہوتا ہے تیز ترین ہزار رنز...

جب کھیلتا ہوں تو پاکستان سامنے ہوتا ہے تیز ترین ہزار رنز بنانے کا معلوم نہیں تھا: سعود شکیل

0



(روزینہ علی) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ کل جس صورتحال میں میدان میں اترا تو اٹیک کرنا بہتر تھا، آج بڑی پارٹنر شپ حکمت عملی سے لگائی، مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ تیز ترین ہزار رنز بنانے ہیں، جب بھی کھیلتا ہوں تو پاکستان سامنے ہوتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر نائب کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سعود شکیل نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کا دن دیکھیں گے کہ پچ نے کیسا کھیلا ہے، کل جس صورتحال میں گیا تو اٹیک کرنا بہتر تھا، آج کے دن بڑی پارٹنر شپ حکمت عملی سے تھی، ہم حکمت عملی سے کھیل رہے تھے، مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ تیز ترین ہزار رنز بنانے ہیں، جب آپ کھیل رہے ہوتے ہو تو پاکستان سامنے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیتے، بیٹنگ ہو یا بولنگ پارٹنرشپ بہت ضروری ہوتی ہے، پچ بیٹنگ فرینڈلی تھی اس لیے اتنا سکور کیا، ڈیکلریشن جلدی نہیں کی تھی، ڈیڑھ گھنٹے پہلے بتا دیا گیا تھا کہ اسوقت ڈکلییر کریں گے، میرے اوپر اتنا کوئی پریشر نہیں، ویکنڈ پر امید ہے کہ تماشائیوں کی تعداد بڑھے گی، آؤٹ فیلڈ بہت سلو تھی یہ بڑی وجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی محمد رضوان کو 150 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد

موسم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تھوڑی بہت گرمی ہے لیکن موسم کافی بہتر ہو گیا ہے، میں  نے جون میں بھی ٹریننگ کی جو کام آئی، ٹیم پھنسی ہو تو کھیلنے کا مزہ آتا ہے، بہتری کی گنجائش ہے اور کرنی چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version