ہوم Sports جسے جو کہنا ہے کہتا رہے مجھے کسی کو مطمئن نہیں کرنا...

جسے جو کہنا ہے کہتا رہے مجھے کسی کو مطمئن نہیں کرنا شاہد آفریدی برس پڑے

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جسے جو کہنا ہے کہتا رہے، مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور انسان مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟، میرے منہ سے یہ بات مجھے ہی اچھی نہیں لگے گی کہ میں اپنے کسی بندے کو سپورٹ کروں۔شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بتایا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں اسے وائٹ بال کا کپتان بنا دیں اور ریڈ بال کی کپتانی بابر اعظم کو کرنے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں قومی ٹیم کے معاملات میں لابنگ کرتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (  پی سی بی ) کا چیئرمین ہوتا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version