ہوم Sports دورہ پاکستان بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان کپتانی کون کریگا؟ شائقین کرکٹ...

دورہ پاکستان بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان کپتانی کون کریگا؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

0


(24نیوز)  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے  نجم الحسن شنتو  کی قیادت میں 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 بی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت نجم الحسن شنتو کریں گے،محمودالحسن جو ے، ذاکر حسن ،شادمان اسلام ،  مومن الحق ، مشفق الرحیم، لٹن ڈاس ، مہدی حسن ، تاج الاسلام ، ناہد رانا ، شورف الاسلام ، حسن محمود اور  سید خالد احمد شامل ہیں،  فاسٹ باؤلر تسکین احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ شکیب الحسن بھی پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن امریکا سے پاکستان پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا  ٹیسٹ میچ 21  اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا، بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ  کو  ٹیم پہلے بھیجنے کی پیشکش کی تھی جسے قبول کیا گیا اور اب مہمان ٹیم 13 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version