ہوم Sports ’ شوز لینا چاہتی ہو تو 50 ہزار دو ۔۔‘ پاکستانی ایتھلیٹ...

’ شوز لینا چاہتی ہو تو 50 ہزار دو ۔۔‘ پاکستانی ایتھلیٹ لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کے رویئے سے پریشان

0



لاہور (ویب ڈیسک) سائیکلنگ کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک مرتبہ پھر ناقص اور فرسودہ نظام کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ” ایکس “پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے لاہورکسٹم حکام پر کڑی تنقید کی ہے اور ساتھ ہی ملک میں ایتھلیٹ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ “ہم پورا سال سپاؤنسر زکے پیچھے خوار ہو کر سپورٹس کے لیے وسائل جمع کرتے ہیں، اگر کوئی انٹرنیشنل برانڈ کوئی سپورٹس آئٹم سپاؤنسر کرتا ہے تو کسٹم والے پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں”۔

ثمر خان نے بتایا کہ 3 ہفتے سے لاہور انٹرنیشنل کسٹم حکام ماؤنٹ سائیکلنگ میں استعمال ہونے والے شوز ریلیز نہیں کررہے اور سٹور کے کرایہ کی مد میں 50 ہزار روپے کا تقاضا کررہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اگر آپ کی ترجیح سپورٹس نہیں ہے تو کم از کم ایتھلیٹ کا جینا تو حرام نہ کریں، جو وسائل ہم خود ارینج  کرتے ہیں وہ ہمارے تک پہنچنے دیں۔

ثمرخان نے کہا کہ مجھے میرے سپورٹس شوز اپنے گھر کے ایڈریس پر چاہئیں اور اس حوالے سے صارفین اپنا کردار ادا کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version