ہوم Sports قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے یا محمد رضوان ؟ فیصلہ...

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے یا محمد رضوان ؟ فیصلہ ہو گیا 

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 29 سالہ بابراعظم کو  دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا کپتان بدلنے کا فیصلہ کر لیاہے ، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے ۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 71 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں جن میں سے 42 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 23 میں شکست کا سامنا رہا ۔

یاد رہے کہ محسن نقوی نے نئی سلیکشن کمیٹی کو قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی جس پر سلیکشن کمیٹی نے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں ۔ سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان اور بابراعظم کے نام کپتان کیلئے بھجوائے تھے اور حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے مشاورت کے بعد کر لیا ہے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version