ہوم Sports لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء کے دوسرے روز...

لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء کے دوسرے روز تین اہم میچز ہوئے

0



لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام10واں بیٹل ایکس پولوکپ2024ء کے دوسرے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے تحت منعقدہ میچز جناح پولو فیلڈز کے تینوں گراؤنڈز میں ہوئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائی اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کو 8-6 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، راجہ تیمور ندیم  اور میر حذیفہ احمد نے دو دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین پولو راجہ میکائل سمیع نے تمام چھ گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پاک آرمی ییلو کی ٹیم کو 9-7.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے آٹھ اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ پاک آرمی ییلو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ پانچ، شاہد عمران نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں نیوایج کیبلز نے ریجاس /باڑیز کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرا دیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے لاو ابی لینڈا نے دو، احمد بلال ریاض اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /باڑیز کی طرف سے جولین ڈائیز نے تینوں گول سکور کیے۔ آج بروز جمعرات دو اہم میچز پاکستان پارک میں کھیلے جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version