ہوم Sports لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکاشرماکی بھارت واپسی

لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکاشرماکی بھارت واپسی

0


(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت واپس آگئیں ۔

انوشکاشرمابیٹے کی پیدائش سے قبل ہی لندن چلی گئی تھیں،اس کے بعدبھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبرسامنے آئی تھی کہ انوشکااور ویرات کوہلی دونوں بچوں کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوگئے ہیں،تاہم جوڑے کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

اب لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان ہی انوشکا شرماواپس بھارت آگئی ہیں،انہیں ممبئی ایئرپورٹ پردیکھا گیا جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 4 ستمبر کوممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بچوں کے بغیر دیکھا گیا،انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بارعوامی سطح پر میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔

انوشکاشرما کی بھارت واپسی پرمداح خوش ہیں اور مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایاجارہاہے کہ اداکارہ کام کے سلسلے میں ممبئی آئی ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکاشرمااورویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن جوڑی نے 20 فروری کوسوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version