ہوم Sports وقار یونس چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز ہوں...

وقار یونس چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز ہوں گے، ذرائع

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وقار یونس کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ملنے والے نئے عہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان و کوچ کرکٹ بورڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وقار یونس اس وقت کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وہ کرکٹ کے تمام امور کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version