ہوم Sports ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 2 گنا اضافہ فاتح...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 2 گنا اضافہ فاتح ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟

0



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی۔پروگرام کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، ٹرافی کے لاہور پہنچنے کے بعد اسے ملتان منتقل کر دیا جائے گا جہاں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر اسے اسٹیڈیم میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعام رقم 79 لاکھ 58 ہزار 80 امریکی ڈالرز ہو گی۔فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جب کہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

 اس کے علاوہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ہاتھ 6 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالرز آئیں گے۔

گروپ مرحلے میں میچ کی کامیابی پر 31 ہزار 154 امریکی ڈالرز ملیں گے، آئی سی سی نے مجموعی انعامی رقم میں 225 فیصد اضافہ کیا ہے۔

فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 134 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ رنر اپ کی انعامی رقم میں 134 فیصد، سیمی فائنلسٹ 221 فیصد اور گروپ میچ کی فاتح کی انعامی رقم میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائےگی:
ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں کی بیس پرائز 1 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر رکھی گئی ہے، میگا ایونٹ میں پانچویں سے آٹھویں نمبرپر آنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی، نویں اور دسویں پوزیشن والی ٹیموں کے حصے میں 1 لاکھ 35 ہزار ڈالرز آئیں گے۔

واضح رہے کہ2023 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹوٹل انعامی رقم سے یہ دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ ورلڈکپ کی ونر ٹیم کو 2023 کے مقابلے میں 134 فیصد زیادہ انعامی رقم ملے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version