ہوم Sports پیرس اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل کیلئے پاکستان کے ارشد ندیم آج...

پیرس اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل کیلئے پاکستان کے ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے

0



(24 نیوز) پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آج رات ہوگا جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت دنیا بھر سے 12 ایتھلیٹس میڈلز کے لئے زور آزمائی کریں گے۔

پہلے مرحلے میں تمام سب ایتھلیٹس 3، 3 مرتبہ جیولن پھینکیں گے،  3 باریوں کے بعد بہترین تھرو کرنے والے 8 ایتھلیٹس مزید 3 بار جیولن پھینکیں گے، مجموعی 6 باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی، سٹارٹ لسٹ میں پاکستانی سٹار ارشد ندیم کا نمبر چوتھا ہے، وہ 86.59 میٹر کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے، جبکہ فائنل میں شامل 4 کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر ہے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ تھرو 89.34 جبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 میٹر ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز کی سیزن بیسٹ تھرو 88.63 میٹر کی ہے جبکہ جرمنی کے جولیئن ویبر کی سیزن بیسٹ تھرو 88.37 میٹر کی ہے،۔

مزید براں فائنل میں شامل 12 کھلاڑیوں میں سے 5 کھلاڑی 90 میٹر سے طویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے ہیں، ارشد ندیم کی پرسنل بیسٹ تھرو 90.18 میٹر کی ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز 93.07 میٹر، کینیا کے جولیس یگو 92.72  میٹر اور جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلخ 90.88 میٹر کی تھرو کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی سمیت دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

قبل ازیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی تھی جبکہ نیرج چوپڑا 89.34 میٹر، پیٹرز اینڈرسن 88.63 میٹر اور جولیئن ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس کا میڈل جیتنے کے لیے ارشد ندیم کو ان تمام ایتھلیٹس سے بہتر تھرو کرنا ہو گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version