ہوم Sports پیرنٹس ٹینس لورز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2024 کا افتتاح

پیرنٹس ٹینس لورز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2024 کا افتتاح

0



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیرنٹس ٹینس لورز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2024 کا باضابطہ افتتاح منگل کو پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں ہو گیا۔

پیرنٹس ٹینس لورز ایسوسی ایشن (PTLA) کے صدر جناب سید ساجد علی بخاری اور چیئرمین جناب رشید ملک نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران اس پر وقار ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی ٹی ایل اے کے سیکرٹری اعظم بھٹی، فنانس سیکرٹری پی ٹی ایل اے فہیم صدیقی، ضیاء اللہ خان، خلیل چودھری، کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی کا تمام شریک کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہوں نے انڈر 14 سنگلز میچ بھی دیکھا اور میچ کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز کل 24 سے زائد میچ کھیلے گئے۔ تمام سرفہرست کھلاڑی آرام سے جیت کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے اور کچھ میچوں کے دوران ٹینس کا اعلیٰ معیار دیکھا گیا۔

بوائز انڈر 18 کے پہلے راؤنڈ میں محمد سالار نے ابوبکر خلیل کو 6-0، 6-0 سے، شہریار انیس نے ریحان شاہد کو 6-1، 6-4، عبداللہ پیر زادہ نے حنظلہ انور کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ امیر مزاری نے یافت ندیم کو 6-2، 6-3 سے، نبیل قیوم نے عبدالرحمن پیر زادہ کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 16 کے پہلے راؤنڈ میں امیر مزاری نے ریحان شاہد کو 6-2، 6-2 سے، روحاب فیصل نے نبیل قیوم کو 6-4، 6-2، عبدالرحمن نے احمد خدا بخش کو 6-0، 6-1، محمد نے یحییٰ نے ابوبکر خلیل کو 6-1، 6-1 سے، عبداللہ پیر زادہ نے ایم عمر علی کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں عمر جواد نے عبدالرحمان کو 6-2، 6-1 سے اور امید مزاری نے انعام قادر کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔

بوائز انڈر 12 کے پہلے راؤنڈ میں طحہٰ اسد نے احسان باری کو 1-4، 4-1، 4-2 سے، زید منصور نے رومیل شاہد کو 4-2، 4-1، دانیال عبداللہ نے ایم اذان عمران کو 4-2، 4-2 سے شکست دی, جبکہ مصطفیٰ عزیر رانا نے عالیان علی کو 4-2 4-2 سے شکست دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version