ہوم Sports چند ماہ قبل جس کے پاس ایک جیولین بھی نہیں تھی اس...

چند ماہ قبل جس کے پاس ایک جیولین بھی نہیں تھی اس نے دنیا کو حیران کر دیا

0



 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چند ماہ قبل ارشد ندیم  کے پاس جیولین بھی نہیں تھی  لیکن انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا کو حیران کر دیا   اوراولمپکس میں اپنے وطن عزیز پاکستان  کو 40 سال بعد طلائی تمغہ دلواکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم  کے پاس  چند ماہ قبل جیولین بھی نہیں تھی لیکن حکومت نے انہیں جیولین فراہم کی۔

“جنگ ” کے مطابق  اولمپکس سے قبل  ارشد ندیم   کے پاس اب 6مہنگی اور جدید جیولین  ہیں۔اولمپکس سے قبل ارشد ندیم نے نئی جیولین کیلئے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا  تھا کہ اگر وہ اپنا بہترین کرتے ہیں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل جیتیں گے۔

واضح رہے کہ جیولین تھرو کے ایونٹ میں ارشد ندیم کے سب سے بڑے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا تھے ۔ارشد ندیم اور نیرج اچھے دوست ہیں۔ارشد ندیم نے اپنے بھارتی حریف کیلئے چند دن پہلے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا لیکن ارشد ندیم کی کارکردگی نے دنیا بھر کو حیران کردیا۔ارشد ندیم کا فائنل سے قبل کہنا تھا کہ  نیرج چوپڑا ایک اچھا دوست ہے، ہم فائنل راؤنڈ پر فوکس کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version